سال 2020 میں سندھ حکومت کی جانب سے ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے جس سے یقیناً شہری فائدہ میں رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گلی محلوں میں جانوروں کی قربانی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، تاہم حکومت نے کچھ جگہیں قربانی کے لیے مختص کردی ہیں جہاں شہری اپنے جانور قربان کرسکیں گے۔
حکومت کی جانب سے فہرست جاری کی گئی ہے جس سے شہری اپنے علاقے میں قربان گاہ کی جگہ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔
صوبائی محکمہ بلدیات سندھ نے قربانی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے تحت شہر میں عوامی مقامات یا گلیوں میں اجتماعی قربانی نہیں کی جاسکے گی۔
اعلامیہ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سڑکوں اورگلیوں میں قربانی نہیں ہوگی، محکمہ بلدیات سندھ نے کہا ہے کہ ہر یو سی میں اجتماعی قربانی کے لیے مخصوص مقامات طے کیے گئے ہیں، مختص مقامات پرایس او پی اور حفاظتی انتظامات کو مد نظر رکھتے ہوئے قربانی کی جاسکے گی۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طے شدہ مقامات کے علاوہ قربانی کرنے پر کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام اضلاع میں قربانی کے مقامات کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
دی ہوئی فہرست میں شہری جانور کی قربانی کے لیے اپنے علاقے میں قربان گاہ کی جگہ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔



