کیا مایوسی کی باتیں سوچنے والے لوگ جلد مر جاتے ہیں؟ تحقیق میں بتا دیا

ہماری ویب  |  Jul 30, 2020

کنبرا: طبی ماہرین کی جانب سے ہر وقت مایوسی کا شکار لوگوں کو خبردار کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیوی سائنسدانوں نے 3 ہزار سے زائد لوگوں پر کی جانے والی تحقیق کے نتائج میں بتایا کہ مایوس رہنے والے لوگوں کی موت جلد ہوجاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیو آئی ایم آر برگوفر میڈیکل ریسرچ انسٹیوٹ برسبین کے سائنسدانوں کی اس تحقیق میں پتہ چلا کہ جو لوگ ہمہ وقت مایوسی کی باتیں کرتے اور شکوے شکایت کرتے ہیں انہیں دل کی بیماریوں سمیت دیگر عارضے میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

دوسری طرف خوشگوار زندگی کے حامل افراد پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا ان کی عمر زیادہ نہیں ہوتی بلکہ اوسط سوچ کے حامل لوگوں کے برابر ہی ہوتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ امید پرست اور بہتر سوچ رکھنے والے افراد سے دو سال جلد ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More