لندن کی پی ایچ ای (پبلک ہیلتھ انگلینڈ) کی ایک رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کو موٹاپا یا زیادہ وزن ہوجاتا ہے ان کو کووڈ19 سے موت یا شدید بیماری کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
رائٹرز کی ایک رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ ماہرین کے مطابق موٹاپے اور کورونا وائرس کا قریبی تعلق ہے، موٹاپا سانس کی نالی میں انفیکشن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، قوت مدافعت میں تبدیلی لاتا ہے اور پھیپھڑوں میں سوزش کا باعث بھی بن سکتا ہے، یہ وہ چیزیں ہیں جو کورونا وائرس کو حملے کیلئے آسانی پیدا کرتے ہیں۔
بلک ہیلتھ انگلینڈ کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار سے یہ پتہ چلتا ہے کہ 30.35 سال کی عمر والے لوگوں کے لئے کووڈ 19 سے اموات کا خطرہ 40 فیصد بڑھ گیا ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والوں میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے، پی ایچ ای کے مطابق انگلینڈ میں تقریبا 63 فیصد بالغ افراد زائد وزن یا موٹاپے کا شکار ہیں۔