لوگوں کی آنکھیں دیکھ کر ان سے جڑے راز جاننے کا دلچسپ طریقہ جانتے ہیں؟ جانیں

ہماری ویب  |  Jul 25, 2020

یہ بات تو آپ بھی جانتے ہیں کہ جو لفظ نہ کہہ سکیں وہ باتیں آنکھیں بول جاتی ہیں اور کچھ یہی حقیقت بھی ہے کیونکہ فطرت نے آنکھوں کو صرف دیکھنے کا ہی پابند نہیں کسی حد تک حقیقت سے آشنا کر رکھا ہے۔ یہ آنکھیں ہی ہیں جو انسان کی فطرت سے متعلق چند پوشیدہ رازوں کو واضح کرتی ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آنکھوں کے مختلف رنگ آپ سے بہت کچھ کہہ جاتے ہیں کچھ لوگ ان کو سمجھ لیتے ہیں اور کچھ انجان رہ جاتے ہیں۔

• کالا رنگ:

کالے رنگ کی آنکھوں والے افراد ایک اندازے کے مطابق قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں اور حکمرانوں جیسی طاقت رکھتے ہیں۔ یہ قابلِ اعتماد اور قابلِ اعتبار بھی ہوتے ہیں اور لوگوں کے رازدار ہوتے ہیں جبکہ یہ خود دوستی اور محبت کے معاملے میں کسی پر اعتماد اور بھروسہ ایک مدت بعد کرتے ہیں۔ یہ انتہائی محنتی ہونے کے ساتھ جذباتی اور پُرامید بھی ہوتے ہیں۔

• نیلا:

نیلی آنکھوں والے مضبوط ارادے رکھتے ہیں۔ یہ صُلح پسند، ہمدرد اور دوستانہ مزاج سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ کسی کو مطلب کی غرض سے استعمال نہیں کرتے ہیں مگر ان کی اچھائیاں لوگوں کی غلط فہمیوں کی نظر ہوجاتی ہیں۔ جو یہ لوگ سوچتے ہیں ان کے مخالگ لوگ انھیں سمجھ بیٹھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی آنکھوں میں ہزاروں سوال دکھائی دیتے ہیں۔

• بھورا:

گہرے بھورے رنگ کی آنکھوں والے افراد ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے ہوئے زندگی گزرنے پر یقین رکھتے ہیں اور آسانی سے مشکل حالات کا سامنا کرتے ہیں مگر اکثر ان کو لوگ سمجھ نہیں پاتے اور یہ اپنی محبت اور دوستی کے معملات میں اکیلے رہ جاتے ہیں۔ یہ نئی چیزوں کو آزمانا پسند کرتے ہیں اور اسی لیئے زندگی کے ہر موڑ پر اپنی طاقت آزماتے ہیں۔ جب تک انھیں کوئی چیز مل نہ جائے آخر وقت تک اس کی ٹوہ میں لگے رہتے ہیں جو ایک چیز ان کو پسند آجائے اس کے لیئے اپنا آخری قطرہ تک لگا دیتے ہیں، گھبرا بھی جاتے ہیں دل برداشتہ جلدی ہوتے ہیں مگر اپنی جستجو کی راہ میں کبھی خود کو رکاوٹ بننے نہیں دیتے ہیں۔ اور اتنی مشکلات سے کسی بھی مقام کو حاصل کرتے ہیں تو ان میں یہ شکوک پیدا ہوجاتے ہیں کہ کہیں کھّ نہ جائے یہی وجہ ہے کہ جب ان کو کچھ حاصل ہوجائے تو یہ اس پر بھی مکمل اعتماد نہیں رکھ پاتے اور سامنے والے کو شدت سے انی موجودگی کا احساس دلاتے رہتے ہیں۔ یہ کچھ بھی کر جانے سے نہیں ڈرتے۔

• ہلکا بھورا:

ہلکی براؤن آنکھوں والے افراد آزاد خیال اور شائستہ مزاج ہو تے ہیں۔ یہ جو چاہتے ہیں وہی کرتے ہیں۔ یہ دنیا کی فکر کم کرتے مگر ہمدردی کا جذبہ بھی رکھتے ہیں اسلئے دوسروں کی مدد کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ پُر اعتماد ہوتے ہیں اور اپنے خیالات کا بھر پور طریقے سے اظہار نہیں کر پاتے۔ ان کے دوست بہت ہوتے ہیں کیونکہ یہ لوگوں میں توجہ حاصل کرنا جانتے ہیں۔

• ہرا:

ہرے رنگ کی آنکھیں دنیا میں کم ہی لوگوں کی ہوتی ہیں۔ یہ لوگ عام طور پر باصلاحیت، خوبصورت، فطرتاً ذہین مگر تجسس سے بھرپور ہوتے ہیں چنانچہ زندگی کو شوق سے گزارنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔ ان کی شخصیت پُرکشش ضرور ہوتی ہے لیکن یہ جلدی دوسروں سے حسد کر بیٹھتے ہیں۔ اور یہ ان کے منفی جذبات کو شدت سے پروان چھاتا ہے۔

• گرے:

گرے رنگ کی آنکھیں جن کی ہوں اگر آپ کے دوستوں میں کوئی ہے تو محتاط رہیں یہ کسی کو بھی باآسانی بیوقوف بنا دیتے ہیں ان کے لیئے کوئی مشکل نہیں ہے کسی کو دھوکہ دینا مگر جن ان کو دھوکہ ملتا ہے تو یہ ہر گز برداشت نہیں کرپاتے اور بدلے کی جستجو سے کام لیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More