کورونا وائرس کے باعث زمین پر حیران کر دینے والے اثر کا انکشاف

ہماری ویب  |  Jul 24, 2020

کووڈ 19 وائرس کے باعث دنیا بھر میں معاشی اور صنعتی اداروں کی بندش سے ارضیاتی آوازوں کی شرح میں بہت زیادہ کمی دیکھنے میں آئی۔

وبا کے زمانے میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی معاشی صورحال کو ٹھیس پہنچا ہے، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔

کاروباری مراکز کی بندش کے اثرات کو زلزلہ پیما مشین میں دیکھا گیا جو کہ عام طور پر آدھی رات یا تعطیلات کے دوران نظر آتے ہیں۔

معیشتوں کے بند ہونے سے انسانی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھیں جبکہ لوگوں کو زیادہ وقت گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

لیکن کورونا کے دنوں میں یہ اثرات مارچ سے مئی تک برقرار رہے اور لگ بھگ دنیا کے ہر گوشے میں انہیں محسوس کیا گیا، جو کہ زلزلے کی سائنس کی تاریخ میں دنیا میں پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

جریدے جرنل سائنس میں شائع ہونے والے تحقیق میں 27 ممالک کے 7 سائنسدانوں نے زلزلہ پیما آلات سے زمین پر ہونے والی ارضیاتی آوازوں کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے دریافت کیا کہ رواں سال کے ابتدائی مہینوں میں جیسے ہی وائرس کا پھیلاؤ دنیا میں پھیلنا شروع ہوا، زمین کی سطح غیرمعمولی حد خاموش ہوگئی۔

کیلیفورنیا انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے محقق کیلیسٹ لیبیڈیز کا کہنا تھا کہ آپ کبھی توقع بھی نہیں کرسکتے کہ کسی مرض کے اثرات زلزلہ پیما آلات پر نظر آسکتے ہیں۔

تحقیق کے دوران دنیا بھر میں 268 ریسرچ اسٹیشنز کے ڈیٹا کو اکٹھا کر کے لگ بھگ دنیا کے ہر خطے میں کاروباری بندش کے اثرات کو جانچا گیا۔

ترکی، چلی، ایران، کوسٹاریکا، آسٹریلیا اور دیگر متعدد ممالک سے رپورٹس کو جمع کیا گیا۔

ایک مثال سامنے ہے کہ یہی اثرات سری لنکا میں محسوس کئے گئے جہاں ایک اسٹیشن میں آوازوں کی شرح میں 50 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ امریکا کے مصروف ترین شہر نیویارک کے سینٹرل پارک میں یہ شرح رات کو 10 فیصد تک گھٹ گئی۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس ڈیٹا سے قدرتی آفات اور انسانی سرگرمیوں کے باعث آنے والی آفات کو فرق کرنے میں مدد مل سکے گی جبکہ یہ وبائی صورتحال میں انسانی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کا ایک ٹول بھی ثابت ہوگا۔

ارضیاتی ماہرین زلزلہ پیما آلات کو زمینی حرکت کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More