رونگٹے کیوں کھڑے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ سائنسدانوں نے بتا دی

ہماری ویب  |  Jul 23, 2020

ایسا اکثر مرتبہ ہوتا ہے کہ کسی خوفناک منظر یا فلم کے ڈراؤنے سین کو دیکھتے ہوئے انسانی جلد میں حرکت محسوس ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اب سائنسدانوں نے اس معاملے کی وجہ تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اس کا جواب امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دیا ہے جن کے خیال میں انہوں نے اس کی وجہ دریافت کرلی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خلیات کی جو اقسام رونگٹے کھڑے ہونے کا باعث بنتی ہیں وہ بالوں کی جڑوں اور بالوں کے اسٹیم سیلز(stem cells) کو ریگولیٹ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

جلد کے اندر جو مسلز رونگٹے کھڑے ہونے کا باعث بنتے ہیں وہ بالوں کی جڑوں کے اسٹیم سیلز سے اعصابی رابطے میں پل کے لئے ضروری ہیں۔

یہ اعصاب خصوصاً موسم سرما میں جسم کے پٹھوں کے کھچاؤ پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور تھوڑے وقت کے لئے رونگٹے کھڑے ہونے کا باعث بنتے ہیں جبکہ بالوں کی جڑوں کے ساتھ طویل المعیاد بنیادوں پر نئے بالوں کی نشوونما کو متحرک کرتے ہیں۔

جریدے جرنل سیل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ چوہوں پر تجربات کے دوران محققین نے خلیات کی مختلف اقسام اور اسٹیم سیلز کے درمیان تعلق کے بارے میں بہتر طور پر جانا اور دیکھا کہ بیرونی ماحول سے ان میں کیا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

سائنسدانوں نے مزید بتایا کہ ہم ہمیشہ سے اسٹیم سیلز کے باہری متحرک کے حوالے سے رویوں کو سمجھنے میں دلچسپی رکھتے تھے، جلد کا اپنا ایک مسحور کن نظام ہے، اس میں متعدد اسٹیم سیلز خلیات کی مختلف اقسام کو متحرک کرتے ہیں، وہ ہمارے جسم اور باہری دنیا کے درمیان تعلق کا باعث بنتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تحقیق میں ہم نے یہ جانا کہ اسٹیم سیلز کا دوہرا نظام کس طرح کام کرتا ہے جو نہ صرف مستحکم خلیات کو درست کرتے ہیں بلکہ باہری درجہ حرارت سے بھی اسٹیم سیلز کے رویے میں فرق آتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More