کیا مچھروں کے کاٹنے سے کورونا وائرس انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Jul 20, 2020

موذی مرض کورونا وائرس سے متعلق کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں جو لوگوں کے لئے ذہنی پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

انہی میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مچھر کسی کوروبا سے متاثرہ شخص کا خون چوسنے کے بعد اس وائرس کو کسی صحت مند فرد میں منتقل کرسکتا ہے۔

اس حوالے سے امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں جواب سامنے آیا ہے۔

یہ بات تو عام ہے کہ مچھر متعدد بیماریاں بشمول ملیریا، ڈینگی وائرس اور دیگر کو پھیلانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں اس حوالے سے کام کے بعد دریافت کیا گیا کہ مچھروں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو لے کر لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) پہلے سے ہی واضح اعلان کرچکا ہے کہ مچھر کے کاٹنے سے یہ وائرس نہیں پھیلتا اور اس کے مطابق اب تک ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے کہ کورونا وائرس مچھروں سے انسانوں میں منتتقل ہوسکتا ہے۔

جریدے جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع کی گئی تحقیق کے دوران ماہرین نے مچھروں کی 3 سب سے عام اقسام کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کسی بھی صورتحال میں کووڈ 19 وائرس مچھروں میں اپنی نقول نہیں بنا سکتا اور یہ جاندار کسی متاثرہ فرد کا خون چوسنے کے بعد بھی اسے دیگر تک منتقل نہیں کرسکتے۔

محققین نے دریافت کیا کہ مچھر کورونا وائرس پھیلانے کے ذمہ دار نہیں بلکہ انسان ہی اسے ایک دوسرے میں منتقل کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More