آپ کے ہیڈ فونز میں یہ سوراخ کیوں ہوتے ہیں جانیں دلچسپ وجہ

ہماری ویب  |  Jul 18, 2020

موبائل ہاتھ میں موجود ہو اور ایئرفونز نہ ہوں یاسا کیسے ہوسکتا ہے، ہر دوسرا بندہ ایئر فونز لگائے اتنے مزے سے گھوم رہا ہوتا ہے جیسے بلکل دنیا سے بے خبر ہوگیا ہو۔

لیکن کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ کسی بھی طرح کے ایئر فونز آپ استعمال کرلیں، اس میں سپیکر کے علاوہ اضافی سوراخ موجود ہوتے ہیں۔ مگر کیوں؟ کیا ان کا کوئی خاص فعل ہے؟

ایئر فونزپر اضافی سوراخوں کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ: کچھ ایئر فونز میں ایک ہی طرف اور ایک ہی سوراخ نظر آتا اہے اور بعض میں دو ہوتے ہیں۔ ان اضافی سوراخوں کا مقصد سپیکر تک ہوا کاگزرآسان بنانا ہوتا ہے، تاکہ سپیکر کے پردوں کو آگے پیچھے ہلنے میں آسانی رہے اور آواز کی رفتار متاثر نہ ہو اور نہ ہی گونج پیدا ہو سکے۔

یعنی اگر یہ سوراخ نہ پائے جائیں تو آپ کو سامنے والے کی آوازیں مکمل طور پر صحیح نہیں سنائی دیں گی اور آپ پریشانی میں ہی مبتلا رہیں گے جس سے سب سے زیادہ آپ کے سننے کی صلاحیت متاثر ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More