مفت گاڑی؟ یہ بات آپ کو یقیناً ناقابلِ یقین لگے گی کیونکہ آج کے دور میں مفت بھلا کیا مل سکتا ہے؟ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ایسا ہورہا ہے۔
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں پر اس قدر سبسڈی دے دی گئی ہے کہ رینالٹ زوئی سمیت کئی الیکٹرک کاریں بالکل مفت مل رہی ہیں۔
انڈیا ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کی طرف سے پہلے ہی الیکٹرک کاروں پر بہت زیادہ سبسڈی دی جا رہی تھی کیونکہ حکومتیں لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہی تھیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ الیکٹرک کاریں خریدیں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے کسی کو نقصان نہ پہنچے۔
تاہم اب کورونا وائرس کے سبب جب سے یورپی ممالک کی آٹو انڈسٹری کو شدید دھچکا لگا ہے۔
یہ ہی وجہ ہے کہ جرمنی، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کی حکومتوں کی طرف سے اس انڈسٹری کے لیے ایک بار پھر نئے پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے اور مزید سبسڈی دے دی گئی ہے جس سے رینالٹ زوئی سمیت دیگر الیکٹرک کاروں کی لاگت ایک روایتی موبائل فون کنٹریکٹ سے بھی کم ہو گئی ہے اور یہ گاڑیاں تقریباً مفت ہوچکی ہیں۔