کیا فیس ماسک پہننے سے کانوں میں درد ہوتا ہے؟ ماہرین نے حل بتا دئے

ہماری ویب  |  Jul 18, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے اِن دنوں میں عوامی مقامات بالخصوص ہجوم والے جگہوں پر فیس ماسک کا پہننا لازمی ہے مگر اس سے لوگوں کی جانب سے کئی طرح کی شکایات پیش آ رہی ہیں۔ بعض افراد کی عینک کے شیشے ماسک پہننے سے دھندلے ہو جاتے ہیں، کچھ لوگ کانوں میں درد کی شکایت کرتے ہیں اور خواتین میک اپ اور لپ اسٹک خراب ہونے کا شکوہ کرتی نظر آتی ہیں۔ اب ماہرین نے ان مسائل سے بچنے کی کچھ اہم حل بات دئے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق گورڈن کائیل نامی ایک ماہر نے بتایا ہے کہ عینک کے شیشے دھندلے ہونے کی شکایت زیادہ تر ان لوگوں کو درپیش آتی ہے جو عینک پہننے کے بعد فیس ماسک پہنتے ہیں۔ اس طرح ماسک کے اوپری سرے ان کی عینک پر چڑھے ہوتے ہیں اور سانس چشمے کی جانب جانے سے عینک دھندلے ہو جاتے ہیں۔ اس کا حل یہ ہے کہ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ پہلے فیس ماسک پہنیں اور اس کے اوپر عینک لگائیں۔ اس طرح یہ مسئلہ کم و بیش حل ہوجائے گا۔

گورڈن کائیل کا کہنا تھا کہ فیس ماسک کا سائز مناسب نہ ہو تو بھی یہ مسئلہ پیش آتا ہے چنانچہ ماسک کی ڈوریاں پورے سائز میں باندھ لیں۔ ماسک نہ زیادہ سخت ہو اور نہ زیادہ ڈھیلا ڈھالا۔ کانوں میں درد کی شکایت بھی ماسک بہت سخت ہونے کے باعث سے ہوتی ہے۔

ماسک کا سائز درست ہونے سے کانوں کے درد کی شکایت بھی ختم ہو جائے گی۔ خواتین کے میک اب خراب ہونے کی شکایت کے متعلق گورڈن کائیل کا کہنا تھا کہ خواتین کو لپ اسٹک کی جگہ لپ لائنر استعمال کرلینا چاہئے۔ پورے ہونٹوں پر لپ لائنر لگائیں، اسے ٹشو سے ہلکا ہلکا صاف کریں اور دوبارہ لائنر لگا کر ٹشو سے دبا کر صاف کر دیں۔

اس طرح اضافی لائنر بھی ہونٹوں سے اتر جائے گا اور دوبار لگانے سے لپ اسٹک کی کمی محسوس نہیں ہو گی۔ میک اپ کی جگہ خواتین کو فاؤنڈیشن استعمال کرنی چاہیے۔ مارکیٹ میں کئی طرح کے لپ سیلر اور دیگر ایسے محلول وغیرہ دستیاب ہیں جو لپ اسٹک اور میک اپ کو اترنے سے روکتے ہیں۔ خواتین کو ان کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More