کم موٹاپے اور کورونا وائرس کا آپس میں کیا گہرا تعلق ہے؟۔۔۔ ماہرین نے حیران کن انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  Jul 18, 2020

کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک متعدد تحقیق ہو چکی ہیں جس میں مختلف نتائج سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ایک تحقیق ہوئی جس میں ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ تھوڑا سا موٹاپا شدید کورونا وائرس اور موت کا سبب بن سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کی الما میٹر اسٹڈورم یونیورسٹی آف بولونگا کے ماہرین نے سانٹ اورسولا اسپتال میں زیر علاج مریضوں کا ڈیٹا جمع کیا جس پر تحقیق کی گئی۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے لوگ جن کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) 30 ہے اُن کو کورونا کی صورت میں سانس لینے میں زیادہ دشواری ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے مریض جن کا بی ایم آئی 35 تھا اُن کی کرونا سے موت کے امکانات بہت زیادہ تھے۔

محققین کا کہنا تھا کہ مٹاپے کا شکار کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 52 فیصد کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا، ان میں سے 36 فیصد مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا جب کہ ایک چوتھائی مریضوں کو وینٹی لیٹر کے ذریعے مصنوعی سانس بھی فراہم کی گئی۔

تاہم جسم میں اضافی چربی، کولیسٹرول کو باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کہا جاتا ہے، جس کا بی ایم آئی 18.5 سے 25 اُسے نارمل وزن والے شخص میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ جس کا 18.5 کلوگرام سے کم وزن ہو اُسے کمزور سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے مذکورہ تحقیق کے نتائج یورپین جنرل آف اینڈور ائنولوجی میں شائع کیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More