کووڈ 19: پاکستان میں اس عالمی وبا کو پر قابو پانے میں کتنا عرصہ لگ سکتا ہے؟ ڈاکٹروں کی جانب سے بڑا انکشاف

ہماری ویب  |  Jul 17, 2020

گزشتہ چند دنوں سے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کو اب بھی وبا کے اثر سے سنبھلنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وائرس کو کنٹرول کرنے میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

سروے 400 سے زائد ڈاکٹروں اور صحت کے شعبے سے منسلک پیشہ ور افراد نے کیا۔ نتائج میں 55 فیصد ڈاکٹروں نے کہا کے اس میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے جب کہ 41 فیصد کا کہنا تھا کہ کچھ مہینے لگ سکتے ہیں۔

تاہم 4 فیصد ڈاکٹروں کا اندازہ تھا کہ چند ہفتوں میں دنیا کورونا وائرس پر قابو پا لے گی۔ سروے میں شامل 66 فیصد ڈاکٹروں اور صحت کے شعبے سے منسلک افراد نے حکومت کو حالات میں بہتری تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

البتہ 4 فیصد کا خیال تھا کہ لاک ڈاؤن عید الاضحیٰ تک جاری رکھنا چاہیے جبکہ 8 فیصد نے لاک ڈاؤن فوراً ختم کرنے کا مشورہ دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More