آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیلی ٹیلی گراف میں ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں بتایا گیا کہ فیز ون ٹرائلز میں رضاکاروں سے لئے گئے خون کے نمونوں سے ہوا یہ کہ اس ویکسین نے جسم کو اینٹی باڈیز اور ٹی سیل بنانے کے لئے متحرک کردیا۔
ماہرین کو یہ معلوم ہوا کہ ان کا انجیکشن وائرس کے خلاف ڈبل پروٹیکشن فراہم کرسکتا ہے۔
جسم کے مدافعتی ردعمل میں ٹی سیلز مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ مرکب امید ہے کہ لوگوں کو محفوظ رکھے گا۔
برکشائر ریسرچ ایتھکس کمیٹی کے چیئرمین ڈیوڈ کارپینٹر نے آکسفورڈ ٹرائل کی منظوری دی۔
ان کے مطابق ویکسین ٹیم بالکل ٹریک پر ہے۔ کوئی بھی حتمی تاریخ نہیں رکھ سکتا، چیزیں غلط ہوسکتی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک بڑی فارما کمپنی کے ساتھ کام کر تے ہوئے وہ ویکسین ستمبر تک کافی حد تک دستیاب ہوسکتی ہے اور یہی وہ ہدف ہے جس پر وہ کام کر رہے ہیں۔