چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ امریکہ جیسا ملک بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا ہے جس کے بعد اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
تاہم کورونا وائرس کو محض ایک مزاق سمجھنے والا خود اس کا شکار ہوا اور دنیا سے چلا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوئیو سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ رچرڈ روز نے 28 اپریل کو فیس بک پوسٹ میں کورونا کو ایک افواہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ ماسک کا استعمال نہیں کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کو افواہ قرار دینے والے رچرڈ روز نے بعد میں 1 جولائی کو اس بات کا اعتراف کیا کہ اس میں کورونا کی علامات موجود ہیں جس کے بعد اس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آ گئی تھی۔
ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ وہ ایک سابق امریکی فوجی ہے جس نے 9 سال تک امریکی فوج میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔
رچرڈ روز کی سوشل میڈیا پوسٹس اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بہت بڑا حمایتی تھا۔