کیا چھوٹے بچوں کو فیس ماسک پہنانا نقصان دہ ہے؟ وارننگ جاری

ہماری ویب  |  Jul 14, 2020

کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن وہیں سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ایسے دو زمروں کا تعین کیا ہے جنہیں حفاظتی ماسک استعمال کرنا ضروری نہیں ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی کا کہنا ہے کہ دو زمرے ایسے ہیں جن سے تعلق رکھنے والوں کو ڈاکٹرز کی جانب سے ماسک استعمال کرنے کا مشورہ نہیں دیا جارہا ہے۔

سعودی ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دو برس سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی ماسک نہ پہنایا جائے، کیونکہ چھوٹی سی غلطی سے انہیں ماسک کا استعمال فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سکتا ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق سانس کی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کو بھی حفاظتی ماسک کے استعمال کا مشورہ نہیں دیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ سعودی شہری اور ملک میں مقیم غیرملکی افراد جو سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں وہ حفاظتی ماسک کے استعمال کے حوالے سے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ طلب کریں۔

وزارت صحت کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بچے ہوں یا سانس کے امراض میں مبتلا افراد دونوں کے لئے حفاظتی ماسک کے استعمال سے زیادہ دیگر احتیاطی تدابیر جیسے سماجی فاصلے کا دھیان رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More