کیا کھانے کے بعد پانی پینا نقصان دہ ہوتا ہے؟ جانیں ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jul 13, 2020

اکثر و بیشتر ہم سنتے ہیں کہ کھانے کے بعد پانی پینا انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق کھانے سے پہلے، درمیان یا بعد میں پانی پینا نقصان دہ نہیں، تاہم اگر آپ نے بہت زیادہ مقدار میں کھانا کھایا ہو اور پھر پانی پینے کی کوشش کریں تو یہ ایک چیلنج ہوسکتا ہے، ایسا کرنے سے غذا ہضم اور اجزا جذب ہوئے بغیر گزر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بھرپور کھانے کے بعد ٹھنڈے پانی پینے سے ضرور گریز کرنا چاہیے کیونکہ ٹھنڈا پانی یا مشروب کھانے کے ہضم ہونے کے عمل کو تاخیر کا شکار بنا سکتے ہیں۔ کھانے کے بعد سادہ پانی پیا جاسکتا ہے مگر بہت زیادہ مقدار میں نہیں، کیونکہ اس سے بھی پیٹ پھول سکتا ہے۔

امریکہ کے مایو کلینک کے مطابق پانی معدے میں موجود ایسڈ کو کم یا نظام ہاضمہ کو متاثر نہیں کرتا، درحقیقت کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینا ہاضمے کو بہتر کرتا ہے۔

(یہ تحریر ایک عام معلومات کے لیے ہے۔ پڑھنے والے اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More