تازہ ترین تفصیلات: ملک بھر میں مویشی منڈیاں کتنے گھنٹے کھلی رہیں گی؟ وقت کا اعلان کردیا گیا

ہماری ویب  |  Jul 13, 2020

کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کے سبب وفاق وزیر اسد عمر کی جانب سے ملک بھر کی مویشی منڈیوں کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں مویشی منڈیوں کے اوقات صبح چھ سے شام سات تک ہوں گے، فیس ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے گا۔

این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ اور وزیر صحت نے صوبائی حکام کے ہمراہ شرکت کی۔

اجلاس میں عید الاضحیٰ سے متعلقہ امور سمیت عید کی نماز اور مویشی منڈی کے انتظامات پر غور کیا گیا۔

تاہم یہ بھی بتایا گیا کہ عید قربان سے قبل ملک بھر میں 700 مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے مویشی منڈیوں کا درست انتظام ضروری ہے، ملک بھرمیں مویشی منڈیاں شہروں سے باہر قائم کی جائیں گی، شہروں کے اندر کسی کو مویشی منڈی قائم کرنے کی اجازت نہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ مویشی منڈیوں کا ایس او پیز کے تحت اہتمام بہت ضروری ہے، دیہی ایریا سے شہر میں جانور فروخت کرنے کے لئے لوگ آتے ہیں، مویشی منڈیو ں سے متعلق ہیلتھ پروٹوکول، گائیڈ لائنزسب سے شیئر کی جائیں گی۔

تاہم مقررہ حد سے زیادہ سے لوگوں کو منڈی آنے کی اجازت نہیں ہوگی، عیدالاضحیٰ کی نمازوں کے حوالے سے عیدالفظر کے پلان کو فالو کیا جائے گا۔

اجلاس کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا 23 شہروں میں کورونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد زیادہ دیکھی گئی جبکہ ملک بھر میں 321 مقامات اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت بند ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More