کیا بچوں کو لگائی جانے والی یہ عام ویکسین کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کو کم کر رہی ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 13, 2020

امریکی سائنسی جریدے پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں جمعرات کو ایک تحقیق شائع ہوئی جس میں محققین نے لکھا ہے کہ ٹی بی (Tuberculosis) کی ویکسین کووِڈ 19 سے ہونے والی اموات میں کمی لا سکتی ہے۔

محققین کے مطابق جن ممالک میں ٹی بی کی بیکٹیریل بیماری کی شرح بہت زیادہ ہے، ان ممالک میں بچوں کو معمول کے مطابق دی جانے والی ٹی بی ویکسین سے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں کمی کے سلسلے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے دریافت کیا کہ جن ممالک میں تپ دق (ٹی بی) کے لیے بی سی جی (Bacille Calmette-Guérin) ویکسین کے استعمال کی شرح زیادہ ہے ان ممالک میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح بھی کم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ایک اچھی مثال جرمنی تھی، مشرقی اور مغربی جرمنی جب 1990 میں ویکسینز کے مختلف منصوبے ترتیب دیے گئے تھے۔ ماہرین نے دیکھا کہ مغربی جرمنی میں زیادہ عمر کے افراد میں کورونا سے شرح اموات مشرقی جرمنی سے 3 گنا زیادہ تھی۔

تاہم اس سے یہ پتہ چلا کہ مشرقی جرمنی میں زیادہ تعداد میں بڑی عمر کے افراد کو ان کے بچپن میں ٹی بی کی ویکسین دی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More