جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے ہوا کے ذریعے پھیلاؤ کے شواہد بھی مل رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس عام طور پر مریض کے منہ یا ناک سے نکلنے والے وائرس کے جز سے پھیلتا اور پھر اس سے دوسرے کو متاثر کرتا ہے، لیکن اب عالمی ادارہ صحت نے وبا کے پھیلاؤ سے متعلق نئے خطرے کی طرف اشارہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے 32 ممالک سے 239 سائنسدانوں نے مشترکہ خط شائع کیا ہے جس میں باقاعدہ طور پر لکھ گیا کہ ہوا میں وائرس کی موجودگی کے شواہد اور ثبوت ملے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ ملکوں میں وائرس کی ہوا میں موجودگی سے جو بھی سانس لے رہا ہے وہ کورونا کا شکار ہورہا ہے۔ جبکہ عالمی ادارہ صحت بھی اب اس تشویشاناک امر کے سچ ہونے کا امکان ظاہر کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے گزشتہ چھ ماہ سے دنیا بھر میں بتاہی مچائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اب تک پانچ لاکھ سے زائد انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ سے زائد انسانوں کو یہ وائرس متاثر کرچکا ہے۔