انسان سے بڑا چمگادڑ، کیا ایسا ممکن ہے؟ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے سب کو خوف زدہ کردیا

ہماری ویب  |  Jul 08, 2020

انٹرنیٹ پر ہر دن ہی کوئی نہ کوئی عجیب و غریب تصویر وائرل ہوجاتی ہے جس کا چرچہ ہر طرف نظر آتا ہے۔ حالیہ دنوں میں اسی قسم کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر ہر شخص ہی حیران نظر آرہا ہے۔

کیا آپ نے کبھی انسانی قد جتنا چمگادڑ دیکھا ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے دیو قامت چمگادڑ کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ الٹا لٹکا ہوا تھا جبکہ یہ انسانوں سے بھی بڑا نظر آرہا ہے۔

صارفین کی جانب سے اسے دنیا کا سب سے بڑا چمگادڑ قرار دیا گیا کیونکہ تصاویر میں بظاہر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے کوئی انسان چمگادڑ جیسا لباس پہن کر الٹا لٹکا ہوا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو یاد ہے کہ میں نے بتایا تھا کہ فلپائن میں انسانوں کے برابر چمگادڑ موجود ہے۔ میں ان ہی تصاویر کے بارے میں بات کررہا تھا۔


واضح رہے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ چمگادڑ اصلی ہے یا کسی شخص نے اُسی طرح کا لباس پہن کر تصاویر بنوائی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More