یہ صرف سیاستدان نہیں بلکہ ایک ڈاکٹر بھی ہیں۔۔۔ پاکستان کے 5 زیادہ پڑھے لکھے سیاستدان کون سے ہیں اور یہ سیاست سے پہلے کیا کرتے تھے؟

ہماری ویب  |  Jul 07, 2020

پاکستان کے تقریباً تمام سیاستدان کافی پڑھے لکھے ہیں، لیکن آج ہم آپ کو ان مشہور سیاستدانوں کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

1) صدر عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی ناصرف سیاستدان بلکہ ایک ڈاکٹر بھی ہیں۔ صدر عارف علوی سیاست میں آںے سے قبل ایک ڈینٹسٹ تھے۔ عارف علوی کو شروع سے ہی سیاست میں کافی دلچسپی تھی۔ تاہم یہ ستمبر 2018 میں صدر کے عہدے پر فائز ہوئے۔

2) مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔ یہ رکنِ قومی اسمبلی بھی ہیں، تاہم گزشتہ ن لیگ کی حکومت کے دوران یہ وزیر اطلاعت پاکستان بھی رہ چکی ہیں جبکہ انہوں نے اپنے تمام فرائض بخوبی نبھائے۔ مریم اورنگزیب نے اکنامکس میں ماسٹرز کیا ہوا ہے جبکہ بعدازاں یہ مزید تعلیم کے لیے لندن چلی گئیں اور وہاں انہوں نے environmental اور development policy میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ تاہم سیاست میں آنے سے قبل یہ World Wide Fund for Nature (WWF) میں بھی کام کر چکی ہیں جو کہ ایک انٹرنیشنل این جی او ہے۔

3) فواد چوہدری

فواد چوہدری کے نام سے کون ناواقف ہوگا۔ اکثر خبروں کی زینت بنے رہنے والے یہ سیاستدان بھی کافی پڑھے لکھے ہیں۔ انہوں نے قانون کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور پیشے کے اعتبار سے یہ ایک وکیل ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت جیسے ہی اقتدار میں آئی ویسے ہی انہیں وزیرِ اطلاعت کے فرائض سونپ دیے گئے جسے بعدازاں سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت میں تبدیل کردیا گیا۔

4) شیری رحمٰن

شیری رحمٰن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ انہوں نے اپنا گریجویشن پولیٹیکل سائنس میں امریکہ کے سمتھ کالج سے کیا جبکہ بعدازاں وہ برطانیہ چلی گئیں اور وہاں سے آرٹ ہسٹری میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ شیری رحمٰن نے کافی عرصہ ڈیلی اسٹار میں بطور صحافی اپنے فرائض سرانجام دیے جبکہ بعد میں انہوں نے دی ہیرالڈ میں بطور ایڈیٹر ان چیف کام کیا۔

5) اسد عمر

اسد عمر ایک اور پاکستانی سیاستدان ہیں جو کہ انتہائی قابل ہیں۔ انہوں نے IBA کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اسد عمر نامور سیاستدان جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے، محمد زبیر کے چھوٹے بھائی ہیں۔ اسد عمر کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More