ترکی، پاکستان یا جاپان دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟ نئی فہرست جاری کردی گئی

ہماری ویب  |  Jul 07, 2020

ہینلی اینڈ پارٹنرز کی جانب سے دنیا کے مضبوط اور کمزور ترین ممالک کے پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں سب سے طاقتور پاسپورٹ جاپان کا بتایا گیا ہے جبکہ سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا قرار دیا گیا ہے جس کا نمبر فہرست میں 109 پر شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہینلی اینڈ پارٹنرز نے نئی فہرست میں سب سے پہلا نمبر جاپان کا شامل ہے، اور اس کے پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جاپانی شہری بغیر ویزہ کے 191 ممالک کا سفر طے کر سکتے ہیں۔ اسی طرح افغان شہری صرف 26 ممالک کا سفر بغیر ویزہ کے کر سکتے ہیں۔

نئی درجہ بندی کے مطابق پاکستان دنیا کے آخری پانچ ممالک میں شامل ہے یعنی پاکستان کے پاسپورٹ کا رینک 106 ہے، پاکستانی شہریوں کو 32 ممالک کا سفر کرنے کے لئے ویزہ کی ضرورت نہیں۔ اس فہرست میں سنگا پور دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے شہری 190 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر جرمنی اور جنوبی کوریا براجمان ہیں۔

اس کے علاوہ یمن، صومالیہ، شام، افغانستان اور عراق دنیا کے کم سے کم درست یا ویلڈ پاسپورٹ کی فہرست میں سرفہرست اور انتہائی درست پاسپورٹ کی فہرست میں سب سے نیچے ہیں۔

درجہ بندی کے مطابق بھارت کے پاسپورٹ کا رینک 85 واں ہے اور اس کے شہری 58 ممالک میں بغیر ویزہ کے سفر کر سکتے ہیں۔ایران کے شہری 41 ممالک کو بغیر ویزہ یا آمد پر ویزا کی سہولت کے تحت سفر کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More