کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ویکسین کہاں تیار ہو رہی ہے؟ چین نے بتا دیا

ہماری ویب  |  Jul 07, 2020

بیجنگ: چینی حکام نے کورونا وائرس کا خاتمہ کرنے والی ویکسین کی تیاری کے لئے مخصوص عمارت تیار کرلی، جو کہ سالانہ بنیاد پر 100 ملین ڈوز بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ عمارت ووہان انسٹیٹیوٹ آف بیالوجیکل پروڈکٹس میں تیار کی گئی ہے، اس لیب میں پیتھوجینک وائرس کی ویکسین کا مطالعہ بھی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 12 اپریل کو ڈبلیو آئی بی پی نے ویکسین کی تیاری کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی آزمائش مکمل کرلی تھی، جس میں 1 ہزار سے زائد رضاکاروں نے حصّہ لیا تھا، جس کے بعد کینیڈا میں بھی کلینیکل ٹرائل کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

چینی حکام نے پہلی کورونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا تھا کہ مذکورہ ویکسین کلینکل ٹرائلز کے بعد محفوظ اور کچھ معاون ثابت ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More