چین میں ایک اور بیماری پھوٹ پڑی جس نے ماضی میں کروڑوں افراد کی جانیں لی تھیں۔۔۔ کیا کورونا کے بعد دنیا کو پھر ایک نئے خطرے کا سامنا ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 07, 2020

دنیا ابھی کورونا وائرس کے وار سے ہی نہیں سنبھل پارہی کہ اب چین سے یہ خبر آئی ہے کہ ایک شخص میں بیبونک (گلٹی دار طاعون) کی تصدیق ہوئی ہے۔

رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق اندرون منگولیا کے شہر بایان نور کے ہیلتھ کمیشن نے بتایا ہے کہ ایک چرواہے میں طاعون کی اس قسم کی تصدیق اتوار کے روز ہوئی، جبکہ اسپتال میں زیرعلاج اس مریض کی حالت اب بہتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کیا ہوا ہے، جبکہ لوگوں کو متاثرہ جانوروں بالخصوص مارموت کے شکار، ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے یا کھانے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے جبکہ لوگوں سے کسی بیمار یا مردہ چوہے کے بارے میں رپورٹ کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

مذکورہ بیماری کو قرون وسطیٰ میں سیاہ موت کا نام دیا گیا تھا، جو Yersinia pestis bacterium کا نتیجہ ہوتا ہے اور پسو کے ذریعے چوہوں میں منتقل ہوکر انسانوں تک پہنچ جاتا ہے۔

تاہم گلٹی دار طاعون علاج نہ کروانے والے 30 سے 60 فیصد کیسز میں جان لیوا ثابت ہوتا ہے جبکہ آغاز میں ہی اینٹی بائیوٹیکس سے اس کا علاج ممکن ہے۔

یاد رہے ماضی میں (1300 کے بعد) سیاہ موت کے نتیجے میں یورپ میں 5 کروڑ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More