کورونا وائرس کے حوالے سے اب تک متعدد تحقیقات ہو چکی ہیں جس کے نتیجے میں اس وائرس کی نئی اقسام بھی سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نوول کورونا وائرس کی نئی قسم پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے لیکن وہ پرانی قسم کے مقابلے میں لوگوں میں کووڈ 19 کی شدت میں اضافہ نہیں کررہی۔
تحقیق میں شامل محقق ایریکا اولیمن شیپری نے کہا ہے کہ یہ نئی قسم اب وائرس کی نئی شکل ہے۔ ہم اب جانتے ہیں کہ نیا وائرس کتنا پھیل چکا ہے مگر پہلی نظر میں یہ زیادہ بدتر نہیں لگتا۔
نئی قسم وائرس کے اسپائیک پروٹین پر اثرانداز ہوئی ہے یعنی وائرس کی وہ ساخت جو خلیات کو متاثر کرتی ہے اور اب محققین یہ کھوج لگا رہے ہیں کہ اسے کنٹرول کرنے کے حوالے سے ویکسین پر یہ نئی قسم کیا اثرات مرتب کرسکتی ہے۔
محققین کے مطابق عالمی ٹریکنگ ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ جی 614 زیادہ تیزی سے پھیلی، یعنی یہ وائرس پہلے سے زیادہ پھیلتا، مگر ہم نے ایسے کوئی شواہد نہیں دیکھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ قسم بیماری کی شدت پر اثرانداز ہوئی ہے۔
واضح رہے کی جانے والی تحقیق جریدے جرنل سیل میں شائع کی گئی جو کہ امریکہ کی لا جولا انسٹیٹوٹ فار امیونولوجی میں کی گئی ہے۔