کورونا وبا کے دور میں قربانی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ مفتی منیب الرحمان نے اہم سوال کا جواب دے دیا

ہماری ویب  |  Jul 04, 2020

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ قربانی عبادت مقصودہ ہے، اس کا متبادل مالی صدقہ نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ حالات کو بنیاد بنا کر قربانی کے بجائے مالی صدقے کی بات قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ عوام اجتماعی قربانی کے لئے دینی تنظیموں اور مدارس کو ترجیح دیں، بچوں کو مویشی منڈی لے جانے سے گریز کریں، گلیوں میں جانوروں کو نہ ٹھلائیں اور نمائش نہ لگائیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہر کے باہر مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی تاکہ شہری آبادی محفوظ رہے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ قربانی کی کھالیں خریدنے والے جلد کھالیں محفوظ مراکز تک منتقل کریں، قربانی کی جگہوں پر صفائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے، حکومت بیمار جانوروں کی منڈیوں میں آمد کی روک تھام کو یقینی بنائے، مویشی منڈیوں میں گاہک اور بیوپاری ماسک کا لازمی استعمال کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More