کورونا وائرس صحت مند افراد کے جسم پر کیا اثر ڈال رہا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Jul 04, 2020

اسرائیلی ماہرین کی جانب سے کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے۔

دی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کو جسم میں شدید درد کی شکایت ہو رہی ہے جسے دور کرنے کے لیے انہیں عام دوا دی جارہی ہے۔

ڈاکٹر بینی بارک جو کہ تحقیقی ٹیم کے سربراہ تھے، ان کے مطابق کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کو ہڈیوں اور پھپھڑوں میں شدید درد کی شکایات پیش آرہی ہیں، جس کے لیے ہم انہیں درد کش دوا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کے کندھوں، ٹانگوں اور جسم کے دیگر اُن اعضا میں درد ہوتا ہے جہاں وائرس براہ راست اثر انداز نہیں ہوتا، آپ اس درد کو ایک سے دس نمبر تک کا درجہ دے سکتے ہیں، معمولی درد میں بھی مریض کی نیند اڑ جاتی ہے۔

ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بتایا کہ مریض نقاہت کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جب وہ صحت یاب ہوتے ہیں تو اُن کے پھپھڑے اور پٹھے اُس وقت کمزور پڑے ہوتے ہیں۔

تاہم تحقیقی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریض درد کی صورت میں عام دوا استعمال کرسکتے ہیں تاکہ انہیں آرام مل سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More