پانی سے متعلق آپ نے بہت سی کہانیاں سنی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی سچی کہانی بتانے والے ہیں جسے سن کر آپ یقیناً دنگ رہ جائیں گے۔
انڈیا کے مغربی بنگال میں ایک گاؤں ہے جہاں ایک عورت پچھلے 21 سال سے پانی میں رہ رہی ہے۔
جی ہاں! 66 سالہ اس عورت کا نام پتورانی ہوش ہے جو کہ 1999 سے اس گاؤں کی ایک جھیل میں رہ رہی ہے۔ دن کے 15 سے 16 گھنٹے اس عورت کے اسی جھیل میں گزرتے ہیں۔ یہ صرف رات کو سونے کے لیے پانی سے باہر آتی ہے جبکہ کھانا بھی جھیل کے اندر ہی کھاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پتورانی ہوش کو 1999 میں ایک پراسرار بیماری ہوگئی تھی جس کے باعث اس کا بدن جلنے لگتا تھا، جلن کو کم کرنے کے لیے یہ اسی جھیل میں آجایا کرتی تھی اور اب اسے اس جھیل کا حصہ بنے 21 سال ہو چکے ہیں۔
اس عورت کا منہ پانی سے باہر ہوتا ہے جبکہ باقی پورا جسم پانی کے اندر ہوتا ہے، اسے اس کے گاؤں کے لوگ جل پری بھی کہتے ہیں۔
واضح رہے مذکورہ تفصیلات ویب سائٹ آڈیٹی سینٹرل (odditycentral) سے لی گئی ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی البتہ یہ واقعہ روس میں کافی وائرل ہوا تھا۔