چرس کے پتوں کو میتھی سمجھ کر پکا کر کھانے کے بعد گھر کے تمام افراد کے ساتھ کیا ہوا؟ جان کر سب کے ہوش اڑ گئے

ہماری ویب  |  Jul 03, 2020

بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں چرس کے پتوں کو میتھی سمجھ کر پکا کر کھانے کے بعد تمام گھر والے اسپتال منتقل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا ہے جہاں ایک کسان نے بھول کر چرس کے پتوں کو میتھی سمجھ کر ایک نتن نامی شخص کو بیچ دی۔ نتن نے گھر جا کر میتھی کی سبزی بنانے کی فرمائش کی جس کے بعد شام کو گھر کے تمام افراد ساتھ مل کر کھانا کھایا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کھانا کھانے کے بعد گھر کے کچھ افراد سستی کا شکار ہو گئے جبکہ کچھ افراد بے ہوش ہوگئے، طبعیت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر پڑوسیوں نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب ہمیں نتن کی گھر والوں کے بارے میں اطلاع ملی تو ہم نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی تھی۔

پولیس نے گھر کے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد گھر کی تلاشی لی جس کے بعد اس بات کا اندازہ ہوا کہ گھر کے تمام افراد نے غلطی سے میتھی کی بجائے چرس کی سبزی کھا لی ہے۔تاہم پولیس نے کسان سے بھی تفتیش کی جس پر اس کا کہنا تھا کہ اس نے مذاق کے طورپر انہیں یہ پتے دیئے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نتن سمیت اس کے اہلخانہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے تفتیش کا سلسلہ جاریب بھی ہے۔ بھارت میں اس سے قبل بھی بے شمار واقعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں لوگوں کو فریب کرتے دیکھا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More