کورونا وائرس: گھر والے مریض کی لاش ڈیپ فریزر میں رکھنے پر مجبور

ہماری ویب  |  Jul 03, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مریضوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بھارتی ریاست کولکتہ میں بھی گزشتہ روز ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا۔ جہاں کورونا سے مرنے والے شخص کی لاش کو گھر کے ڈیپ فریزر میں رکھنا پڑا۔

71 سالہ شخص کو ایک ہفتہ قبل سانس لینے میں دشواری ہونے لگی، ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے کورونا ٹیسٹ کروانے کا کہا۔ اہلِ خانہ ٹیسٹ کروانے کے بعد مریض کو گھر لے گئے جہاں کچھ دیر بعد حالت بگڑنے پر مذکورہ شخص کی موت گھر ہی میں واقع ہوگئی۔

موت کے بعد ہسپتال انتظامیہ سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کہا گیا جس پر ڈاکٹروں نے ٹیسٹ رپورٹ آنے تک سرٹیفکیٹ نہ دینے کا کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مریض کے گھر والوں پر شہری حکومت کی جانب سے زور ڈالا گیا کہ جب تک ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں آتا تم لوگ اسے گھر میں ڈیپ فریزر میں رکھو۔

لواحقین کی جانب سے سرد خانوں میں بھی رابطہ کیا گیا لیکن ہر کسی نے بغیر سرٹیفکیٹ کے لاش کو رکھنے سے انکار کر دیا۔

مذید تفصیلات کے مطابق مریض کی کورونا رپورٹ آنے پر بھی ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا گیا اور نہ محکمہ صحت کے افسران نے کسی قسم کا کوئ رابطہ کیا۔ کولکتہ میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ آنے کے بعد مریض کی لاش کو جائے وقوعہ تک منتقل کرنے کے بعد رہائشی عمارت کو سینیٹائز کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More