کورونا وائرس کے مریض جن میں علامات ظاہر نہ ہوں، ان کی وجہ سے وبا کو پھیلنے سے کیسے روکا جائے؟ ماہرین نے طریقہ بتا دیا

ہماری ویب  |  Jul 02, 2020

متعدد افراد میں کورونا وائرس کی علامات شدید ہوتی ہیں، جبکہ کچھ میں معمولی علامات ظاہر ہوےیں ہیں لیکن کچھ مریض ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔

میل آن لائن کے مطابق اٹلی کے سائنسدانوں نے ہزاروں لوگوں پر کی جانے والی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے 40 فیصد متاثرہ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن میں کبھی اس کی علامات ظاہر ہی نہیں ہوتیں۔

یہ تحقیق اٹلی کے شہر وینس کے قریب واقع وو نامی قصبے کے لوگوں پر کی گئی ہے جہاں کورونا وائرس سب سے پہلے پہنچا اور پہلی موت بھی اسی قصبے میں ہوئی۔

س قصبے کے تمام 4200 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے جس سے معلوم ہوا کہ ان میں 40 فیصد ایسے افراد کے جسم میں بھی اینٹی باڈیز تھیں جن میں کبھی اس کی کوئی علامت ظاہرہی نہیں ہوئی۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر اینڈریا کریسنٹی کا کہنا تھا کہ ہماری اس تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کریں تو ان خاموش مریضوں کے ذریعے وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکتا ہے۔

واضح رہے مذکورہ تحقیق پیڈوا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More