کورونا وائرس کے بعد اب چین سے ہی یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ نئی قسم کا سوائن فلو ملک میں جنم لے رہا ہے جو کہ عالمی وبا بن سکتا ہے۔
اس بیماری کو G4 وائرس کا نام دیا گیا ہے، جو انسانوں کو متاثر کر سکتا ہے جبکہ موسمی فلو کی ویکسین سے بھی اس کا بچاؤ ممکن نہیں ہے۔ جی فور سے اب تک چین میں کئی انسان متاثر ہو چکے ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ جی 4 ایک شخص سے دوسرے شخص تک پھیل سکتا ہے یا نہیں، تاہم خدشہ ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو یہ وائرس انسانی صحت کے لیے ایک سنگین خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔
انسان میں وائرس کی منتقلی سے خطرناک انفیکشن جبکہ موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔