مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 60 سالہ بوڑھے شخص کو اسکے ۳ سالہ نواسے کے سامنے بری طرح قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ سوپور میں پیش آیا۔ جہاں ظالم بھارتی فورسز نے کم سن نواسے کے سامنے ہی اس کے نانا کو گولیوں سے مار مار کر موت کی نیند سلا دیا اور بچہ معصومیت کے آنسوئوں سے نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا اور مدد کو پکارتا رہا۔
برطانوی خبررساں ادارے انڈیپینڈنٹ کی اردو سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ:
بھارت کی پولیس فورس کے اہلکاروں اور حریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں راہ چلتا ایک کشمیری جاں بحق ہوگیا جبکہ ان کا 3 سالہ نواسہ محفوظ رہا،
جبکہ مقتول بشیر احمد خان کے بیٹےکا کہنا ہے کہ ان کے والد سامان لینے کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے تو قابض فورسز نے والد کو کار سے اتار کر گولیاں ماریں۔
سوشل میڈیا پر اس تصویر کے چرچے عام ہیں کہ ایک معصوم بچے کی پرواہ تک نہ کی بھارتی ظالم فوج نے اور یوں بوڑھے نانا کا قتل کردیا۔