اگر کورونا وائرس سے بچنا چاہتے ہیں تو گھر سے باہر جاتے ہوئے کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 01, 2020

کورونا وائرس کے باعث دنیا کے کئی ممالک کا نظام درہم برہم تھا لیکن اب آہستہ آہستہ نظام زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔

لیکن کورونا وائرس کا خطرہ تاحال ٹلا نہیں، اب بھی کچھ باتیں ایسی ہیں جن کا ہمیں گھر سے نکلتے ہوئے خاص خیال رکھنا چاہیے۔

آئیے دیکھتے ہیں کون سی ہیں وہ چند اہم باتیں۔

1) سماجی دوری

سب سے پہلے جس بات کا خیال رکھنا چاہیے وہ ہے سماجی دوری، گھر سے نکلنے کے بعد سماجی دوری کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ ہر ملنے والے شخص سے 6 فٹ کا فاصلہ لازمی اختیار کرنا چاہیے۔

2) ماسک

باہر نکلنے سے پہلے ماسک لازمی پہنیں، ماسک کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اگر ماسک آپ کے چہرے پر ہوگا تو دوسرے شخص کے جراثیم آپ کو نہیں لگیں گے۔

3) شاپنگ ٹرالیاں

سپر اسٹورز میں خریداری کے وقت جو ٹرالیاں استعمال ہوتی ہیں ان کے ہینڈلز جراثیموں کا گڑھ ہوسکتے ہیں کیونکہ اس ٹرالی کے ہینڈل پر ایک یا دو نہیں بلکہ سینکڑوں افراد کے ہاتھ لگے ہوں گے۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ جب بھی ٹرالی استعمال کی جائے تو آپ کے ہاتھوں میں دستانے پہنیں ہوں۔

4) کرنسی

ہر قسم کے نوٹوں کی لین دین کے وقت بھی خاص خیال رکھیں، نوٹ لینے کے بعد سینیٹائزر کا استعمال لازمی کریں۔

5) اے ٹی ایم

بینکوں کے اے ٹی ایم کے بٹنوں پر کورونا وائرس کی موجودگی لازمی ہے، اس لیے کوشش کی جائے کہ دستانے پہن کر اے ٹی ایم استعمال کریں یا انگلیوں کی پشت سے بٹن دبائے جائیں، اس کے فوری بعد ہاتھوں کوسینی ٹائز کر لیا جائے۔

6) سیڑھیاں

مارکیٹوں یا عوامی مقامات پر برقی یا عام سیڑھیوں کے ہینڈلز پر بھی جراثیم موجود ہوسکتے ہیں اس لیے انہیں چھونے سے گریز کیا جائے۔

7) ریسٹورنٹ کے مینیو کارڈ

ریسٹورنٹ میں کھانے کے مینیو کو چھونے سے گریز کریں کیونکہ انہیں بہت کم جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جاتا ہے، اگر مینیو کو چھوئیں تو ہاتھ کو دھونے سے قبل منہ یا ناک کو نہ چھوئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More