آسمان سے اچانک کورونا وائرس جیسی دکھنے والی یہ کیا چیز برس پڑی کہ جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے؟

ہماری ویب  |  Jun 30, 2020

چین کے آسمان سے کورونا وائرس جیسی شکل کی ایک ایسی چیز کی برسات ہوئی جسے دیکھ کر ہر فرد سہم کر رہ گیا۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق چین میں کورونا وائرس کی شکل کی ژالہ باری ہوئی ہے جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بیجنگ کے رہائشیوں کی طرف سے لی گئی تصاویر میں برف کے ٹکڑے دکھائی دے رہے ہیں، جو کہ کورونا وائرس کے ذرات کی طرح ہیں۔


چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث تقریباً پانچ لاکھ افراد کو ووہان کی طرز کے سخت لاک ڈاﺅن میں رکھا گیا ہے۔ اس طرح کی عجیب و غریب ژالہ باری کے بعد لوگوں نے تصاویر بنا کر سوشل میڈ یا پر اپ لوڈ کیں اور کورونا وائرس سے مماثلت رکھنے والے اولوں کے دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More