میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں، آکسیجن نہیں مل رہی, موت سے پہلے کورونا وائرس کے نوجوان مریض کی رلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Jun 30, 2020

کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی نوجوان روی کمارنے اپنی موت سے قبل والد کو دل دہلا دینے والا ویڈیو پیغام بھیجا جس کو سن کر والد ہواس باختہ ہوگیا۔ اور بیٹے کی موت کے بعد یہ ویڈیو پیغام دنیا کے سامنے لایا گیا۔

بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مشترکہ دارالحکومت حیدر آباد میں 34 سالہ روی کمار کو 24 جون کو حیدر آباد کے چیسٹ ہسپتال میں داخل کروایا گیا جبکہ 26 جون کو ان کی موت ہوگئی۔

نوجوان نے اپنی موت سے کچھ ہی دیرپہلے اپنے باپ کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا تھا۔ جس میں اس نے کہا کہ " ڈیڈی میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں، آکسیجن نہیں مل رہی، بائے پاپا بائے"

بیٹے کے ویڈیو پیغام ،اس کی بگڑی ہوئی حالت اور ہلاکت کے بعد روی کمار کے والد نے ہسپتال انتظامیہ پر لا پرواہی کا الزام لگادیا ۔

والد کا کہنا ہے کہ:

میرے بیٹے کو 102 بخار تھا ، اسے چیسٹ ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ، اسے آکسیجن لگائی گئی اور بعد میں ہٹادی گئی اسی لئے بیٹے کی موت واقع ہوئی۔ لیکن اب یہ لوگ اپنی غلطی کا الزام ہمیں دے رہے ہیں۔

جبکہ ہسپتال کے سربراہ محبوب خان کے مطابق :

جب نوجوان کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تو اس وقت اس کی طبیعت بہت خراب تھی، ہسپتال انتظامیہ نے نہ تو اس کی آکسیجن ہٹائی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی لاپرواہی کی۔ کورونا نے روی کمار کے پھیپھڑوں کے ساتھ دل پر بھی اثر کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More