ناسا نے سورج کی ایسی ناقابلِ یقین ویڈیو جاری کی کہ ہر دیکھنے والا دنگ رہ گیا۔۔۔

ہماری ویب  |  Jun 29, 2020

ناسا (دی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن) کی جانب سے سورج کی ایک ایسی ویڈیو جاری کی گئی ہے جو ہر دیکھنے والے کو حیران کر دے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک ایسی ناقابل یقین ویڈیو جاری کی ہے جس میں سورج کی حیرت انگیز 4 ہزار پکسلز میں 10 سال کا وقفہ دکھایا گیا ہے۔

جاری کی گئی ویڈیو میں پچھلے 10 سالوں کے ہر دن کے لیے ایک سیکنڈ میں سورج کی ایک تصویر دکھائی گئی ہے، اس طرح سورج کے پورے دس سال کو 61 منٹ میں قید کر دیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں سورج پر گزرنے والے گزشتہ دس سال کا عرصہ دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں سورج زبردست طریقے سے گھومتا دکھائی دیتا ہے، یہ ویڈیو ناسا نے خلا میں اپنی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری کی ایک دہائی پوری ہونے پر جاری کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کا عنوان سورج کے دس سال رکھا گیا ہے۔

ناسا کے مطابق اب جون 2020 میں رہتے ہوئے کوئی بھی سورج کے ایک عشرے پر مشتمل عرصے کو بغیر رکے دیکھ سکتا ہے۔

ویڈیو میں سورج کے 11 سالہ شمسی چکر کے دوران سورج کی سرگرمی میں عروج و زوال بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کب یہ بہت زیادہ حرکت میں آیا اور کب کم حرکت میں۔

تاہم اس دوران اہم واقعات بھی نوٹ ہوئے ہیں جیسا کہ سیاروں کا سامنے سے گزرنا اور آتش فشانی کے واقعات۔

ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More