کورونا وائرس میں جہاں پوری دنیا سے منفی خبریں سامنے آرہی ہیں وہیں طبی جریدے دی لانسیٹ چائلڈ اینڈ ایدولینٹ ہیلتھ کی ایک تحقیق میں ماہرین نے ایک اچھی خبر بھی سنا دی۔
تحقیق کی رو سے:
" کورونا وائرس بچوں میں زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا۔ لاکھوں بچے عام انفلوانزا سے متاثر ہوتے رہتے ہیں اس کی وجہ سے بیشتر بچوں میں کورونا وائرس کے خلاف مضبوط مدافعت پیدا ہوجاتی ہے اور یوں بچے اس وائرس سے زیادہ متاثر نہیں ہوتے"۔
مذید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ:
"4 سال کی عمر میں 70 فیصد بچوں میں سیزنل کورونا وائرسز کے خلاف اینٹی باڈیز بن جاتی ہیں جو انھیں جسمانی تحفظ فراہم کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس تحقیق میں 21 یورپی ممالک میں 600 کے قریب ایسے بچوں کو دیکھا گیا جن میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی تھی لیکن وہ جلد ہی صحتیاب ہوگئے۔