پینٹ بنا پہنے اس کا سائز چیک کرنے کا یہ آسان طریقہ جانیں

ہماری ویب  |  Jun 29, 2020

جب آپ پینٹ خریدنے جاتے ہیں تو ٹرائی روم میں پہن کر چیک کرتے ہیں کہ یہ آپ کو ٹھیک طرح آرہی ہے یا نہیں، لیکن اب ایک فیشن بلاگر نے پتلون بغیر پہنے یہ معلوم کرنے کا حیران کن طریقہ بتا دیا۔

میل آن لائن کے مطابق ان خاتون بلاگر کا نام بلی نیولینڈ ہے جنہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں پینٹ کی کمر اور لمبائی بغیر پہنے معلوم کرنے کا منفرد طریقہ بتایا ہے۔

سب سے پہلے وہ ویسٹ معلوم کرنے کا طریقہ بتاتی ہیں کہ پینٹ کا بٹن بند کرکے اپنی کلائی اس میں ڈالیں۔ اگر آپ کی کہنی سے ہاتھ کے گھٹنے تک کلائی پینٹ میں بالکل فکس آرہی ہے تو یہ پینٹ بھی آپ کو ٹھیک آئے گی، لیکن اگر آپ کی کلائی پینٹ میں جانے کے بعد کچھ جگہ بچ رہی ہے تو پینٹ کی کمر آپ کے بڑی ہوگی اور اگر کلائی اندر نہیں جا پارہی یا پھس رہی ہے تو پینٹ آپ کو چھوٹی ہے۔

اس طرح پینٹ کی لمبائی جاننے کے لئے بلی نیولینڈ پینٹ کی دونوں ٹانگوں کے سروں کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر مخالف سمت میں بازو پھیلا دیتی ہے۔ اس طرح اگر پینٹ کی لمبائی آپ کے بازوﺅں کے پھیلاﺅ کے برابر ہے تو یہ آپ کو پوری ہے اور اگر یہ آپ کے بازوﺅں کے پھیلاﺅ سے چھوٹی یا بڑی ہے تو اس کی لمبائی بھی آپ کے لئے اسی نسبت سے چھوٹی یا بڑی ہوگی۔

ویڈیو ملائحظہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More