کیا آپ ہٹلر کی عجیب و غریب مونچھوں کے پیچھے چھپے راز کو جانتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jun 29, 2020

ایڈولف ہٹلر کی مونچھیں پہلے تو عام لوگوں کی طرح بڑی بڑی ہی تھیں تاہم بعدازاں اس نے اپنی مونچھوں کو ایک خاص شکل دی جس کے بعد وہ چھوٹی ہوگئیں۔

کیا آپ ہٹلر کی انوکھی اور چھوٹی مونچھوں کے پیچھے چھپی وجہ کو جانتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق پہلے زمانے میں ہٹلر جیسی چھوٹی مونچھوں کا رواج جرمنی میں ہوا کرتا تھا لیکن ایڈولف ہٹلر نے اس قسم کی مونچھیں ایک خاص وجہ سے رکھی تھیں۔

وہ وجہ یہ تھی کہ ہٹلر پہلی جنگ عظیم میں ایک خندق میں چھپا بیٹھا تھا کہ اتحادیوں نے گیس شیل پھینک دیا۔ گیس شیل کے زہریلے دھویں سے بچنے کے لئے ہٹلر نے جب ماسک پہننے کی کوشش کی تو وہ اس کی بڑی بڑی مونچھوں سے الجھنے لگا جس کے نتیجے میں ہوا یہ کہ ہٹلر ماسک نہ پہن سکا اور مجبوراً کئی سیکنڈ تک اسے سانس روکنا پڑا۔

گیس کا اثر ختم ہوتے ہی اس نے سکون کا لمبا سانس لیا اور جتنی مونچھیں ماسک پہننے میں رکاوٹ بن رہی تھیں وہ اندازے سے کاٹ دیں، کیونکہ گیس شیل کسی بھی وقت دوبارہ آ سکتا تھا جبکہ ہٹلر کو زندگی پیاری تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More