کورونا وائرس وہ وبا ہے جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا کی وجہ سے نظامِ زندگی درہم برہم ہے۔
کورونا وائرس کی متعدد علامات سامنے آئی ہیں جبکہ دن بدن اس بیماری کی علامات کی فہرست میں مسلسل اضافہ ہوا جارہا ہے۔ امریکہ کے اہم ترین طبی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز پریونٹیشن اینڈ کنٹرول (سی ڈی سی) نے حال ہی میں 3 نئی علامات کو فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
اس سے قبل مذکورہ ادارے نے جو فہرست تیار کی تھی اس میں صرف بخار، کھانسی، سانس لینے میں مشکلات، ٹھنڈ لگنا، ٹھنڈ لگنے سے مسلسل کپکپی، پٹھوں میں درد، سردرد، گلے کی سوجن اور سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی کو کووڈ 19 کی علامات قرار دیا گیا تھا۔
مگر اب اس فہرست کی تعداد 3 علامات شامل ہونے کے بعد مجموعی طور پر 12 ہو چکی ہے۔
وہ نئی تین علامات یہ ہیں:
1) ناک بہنا یا بند ہونا
2) ہیضہ
3) متلی