سینیٹائزر صرف ہاتھ پر لگانا کافی نہیں، کورونا وائرس سے بچنے کے لئے سینیٹائزر استعمال کرنے کا صحیح طریقہ جانئے

ہماری ویب  |  Jun 27, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام ہی افراد سینیٹائزرز کا استعمال کر رہے ہیں لیکن عموماً لوگ ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگا لینا کافی سمجھتے ہیں۔ تاہم اب ماہرین نے اس طریقے کو غلط قرار دے دیا ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھوں پر سینیٹائزر لگا لینا کورونا وائرس سے بچنے کے لئے کافی نہیں ہے۔ وائرس کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزر کو ہاتھوں پر 30سیکنڈز تک رگڑتے رہنا بھی ضروری ہے۔

امریکی محکمہ انسداد امراض کے سائنسدانوں کی طرف سے کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہاتھوں پر صرف سینیٹائزر لگا لینے سے وائرس ختم نہیں ہوجاتا۔

چنانچہ جس طرح صابن کے ساتھ ہاتھ دھوتے ہوئے 20 سے 30سیکنڈ تک صابن کو ہاتھوں پر رگڑنا ضروری ہے، اسی طرح سینیٹائزر کو بھی ہاتھوں پر رگڑنا ناگزیر ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے دو طرح کے سینی ٹائزر استعمال کیے۔ ایک میں 80 فیصد ایتھنول تھی اور دوسرے میں 75فیصد آئسوپروپائل الکوحل۔ 30سیکنڈ تک ہاتھوں پر رگڑنے سے دونوں کے نتائج یکساں اچھے آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More