زلزلے اگرچہ قدرتی آفت ہیں جن سے اب تک کئی افراد مر چکے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ آتے کیوں ہیں؟
ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔
جب زمین کے نیچے حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہ ہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے وسط میں واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔
پاکستان کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستان میں شمالی علاقہ جات میں زلزلہ آنا کوئی بڑی بات نہیں کیونکہ وہ ایسے حصے پر واقع ہے۔ تاہم کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں۔ یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔