ٹک ٹاک بنانے والے کچھ نوجوانوں کو ایک پراسرار بیگ ملا جس میں سے شدید بو آرہی تھی۔
میل آن لائن کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے سیٹل میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے نوجوانوں کا ایک گروہ ویڈیوز بنا رہا تھا کہ انہیں ایک بیگ دکھائی دیا۔
اس بیگ کے اندر انسانی جسم کی باقیات تھیں۔ یہ بیگ ایک ندی کے پانی میں پڑا تھا۔ اس میں انسانی باقیات کا شک گزرنے پر ان نوجوانوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے آ کر علاقے کی مزید تلاش لی تو انہیں ایک اور ایسا بیگ مل گیا۔ اس بیگ میں بھی گلی سڑی انسانی جسم کی باقیات موجود تھیں۔ اس ٹک ٹاک گروپ کو حتمی طور پر معلوم نہیں ہو پایا تھا کہ اس بیگ میں کیا ہے، پولیس کو اطلاع دے کر وہ وہاں سے چلے گئے اور انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ ان کے پولیس کو بتائے ہوئے بیگ سے واقعی انسانی جسم کی باقیات نکلی ہیں۔ پولیس کے مطابق ان واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔