سونا ایک لاکھ روپے سے بھی مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں تک جا پہنچی؟ جانیں نئی قیمت

ہماری ویب  |  Jun 23, 2020

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار روپے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 1748 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1200 روپے 1114 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کے نرخوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،فیصل آباد ،لاہور ،اسلام آباد ،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 2000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 87448 روپے ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More