شائستہ لودھی کا مولانا طارق جمیل سے شادی کے متعلق دلچسپ سوال، مولانا کے جواب پر دونوں کیوں ہنس پڑے؟ مولانا طارق جمیل کی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو

ہماری ویب  |  Jun 22, 2020

پاکستان کی معروف میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے جب اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا تو اس پروگرام کے سب سے پہلے مہمان مولانا طارق جمیل صاحب تھے۔

شائستہ لودھی نے مولانا صاحب سے ان کی زندگی کے بارے میں دلچسپ سوالات کیے جس کا طارق جمیل صاحب نے جواب دیا۔

شائستہ نے سوال کیا کہ آپ کی اہلیہ کو آپ کی والدہ نے پسند کیا تھا یا وہ آپ کی پسند تھیں؟ اس سوال کا مولانا طارق جمیل صاحب نے ایسا جواب دیا کہ دونوں ہی کھلکھلا کر ہنس پڑے۔

طارق جمیل نے جواب دیا کہ ایک مولانا کو کون اپنی بیٹی دیتا ہے۔

بعدازاں مولانا نے جواب دیا کہ میں کسی جگہ بیان دے رہا تھا وہاں کچھ عورتیں ایک دوسرے سے پوچھ رہی تھیں کہ مولانا کی شادی ہوئی ہے یا نہیں؟ وہاں میری بہن بھی موجود تھی، اس نے جواب دیا کہ اسے کوئی لڑکی نہیں دیتا۔

مولانا نے بتایا کہ میری ساس بھی وہاں موجود تھیں، انہوں نے کہا کہ کیوں نہیں، ہم انشااللہ دیں گے اور یوں میرا رشتہ ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More