خاتون اول بشریٰ بی بی کے قبضے میں جنات ہیں اور ان کو عمران خان کے گھر پر ۔۔۔تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے کی مبینہ کال لیک ہونے پر پی ٹی آئی رہنما کا ردعمل

ہماری ویب  |  Jun 17, 2020

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممبر عظمیٰ کاردار صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) کی ایک مبینہ آڈیو کال سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھی، جس میں انہیں خاتون اول اور چند حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے مختلف رہنماؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا گیا تھا۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی خاتون اول بشریٰ بی بی سے متعلوق گفتگو کو شرم ناک قرار دے دیا۔

زلفی بخاری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عظمیٰ کاردار کی خاتون اول سے متعلق گفتگو انتہائی شرم ناک ہے، وزیراعظم اور خاتون اول کی عزت ہم سب کے لئے اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی سے وابستہ شخصیت ایسی بات کرے تو یہ پریشان کن اور بالکل غلط ہے۔

خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی خاتون اول بشریٰ بی بی کے حوالے سے گفتگو پر مبنی ٹیلی فونک گفتگو لیک ہونے پر دو روز قبل انہیں حکومتِ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More