پاکستان کا وہ علاقہ کون سا ہے جہاں ماسک نہ پہننے پر 1000 روپے جرمانہ ہوگا؟

ہماری ویب  |  Jun 16, 2020

خیبر پختونخواہ کے علاقے شمالی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ ضلع میں ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے ان لوگوں کے لیے کیا گیا ہے جو مسلسل ایس او پیز کے خلاف ورزی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی بار بار اپیلوں کے باوجود کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر حکومت نے جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور میں ماسک نہ پہننے پر لوگوں کو ایک ہزار روپے جرمانوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More