عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا کے لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں، اور دن بہ دن لوگ اس بیماری کو لے کر مزید فکر مند نظر آرہے ہیں۔
ایک پروگرام کے دوران اس حوالے سے ماہر نفسیات ڈاکٹر عبدالوہاب سے سوال کیا گیا کہ کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر قوم ڈیپریشن سے کیسے باہر نکلے؟
ڈاکٹر عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ موجودہ صورتحال میں نفسیاتی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔
ڈاکٹر نے کہا کہ آج عوام تک جو معلومات اور ایسی بھیانک قسم کی خبریں پہنچائی جا رہی ہیں یہ بہت خطرناک ہوسکتا ہے۔ اس معاملے پر حکومت کو نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر عبدالوہاب نے ڈیپریشن سے بچاؤ کے لئے مزید کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔