حکومت نے کئی علاقے مکمل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔ تفصیلات جانیں اس خبر میں

ہماری ویب  |  Jun 15, 2020

جان لیوا مرض کورونا وائرس ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑے جا رہا ہے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کل رات 12 بجے کے بعد ہربرنس پورہ، شاد باغ، شاہدرہ کے علاقوں کو بند کر رہے ہیں جبکہ گلبرگ کے کچھ علاقے نشتر ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں کچھ سوسائٹیز، والڈ سٹی اور مزنگ کے علاقوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور کے متعدد علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 388 اور واپڈا ٹاؤن کے علاقوں میں 200 سے زائد کیسز ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان علاقوں کو کم از کم 2 ہفتوں کے لیے بند کیا جائے گا تاہم لاک ڈاؤن کے دوران مذکورہ علاقوں میں فارمیسی اور کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ بعدازاں صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کو کھولا جائے گا۔

وزیر صحت پنجاب نے ہدایت بھی کی کہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے، صرف ماسک کے استعمال سے 50 فیصد تک وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More